نیشنل

چیف سکریٹری تلنگانہ سومیش کمارکی خدمات آندھراپردیش کے حوالے۔ ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار کے کیڈرکے تنازعہ میں ہائیکورٹ نے آج ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ ہائیکورٹ نے ان کی تلنگانہ میں برقراری کو منسوخ کردیا ہے۔ متحدہ ریاست کی تقسیم کے وقت سومیش کمار کی خدمات آندھراپردیش کیلئے مختص کی گئی تھیں۔اس سلسلے میں مرکز نے احکامات جاری کئے تھے۔ مرکز کے احکامات پر روک لگاتے ہوئے سنٹرل ایڈمنسٹریٹو ٹریوبنل ( سی اے ٹی) نے سومیش کمارکی خدمات کو تلنگانہ میں برقراررکھنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ تب سے وہ تلنگانہ میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ اس دوران سال 2017 میں مرکز نے ہائیکورٹ سے رجوع ہوتے ہوئے سی اے ٹی کے احکامات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس مقدمہ کی سماعت کے بعد عدالت نے سی اے ٹی کے احکامات کو منسوخ کرتے ہوئے سومیش کمارکی خدمات آندھراپردیش کے حوالہ کردی تاہم سومیش کمارکے وکیل کی درخواست پر فیصلہ پر عمل آوری کیلئے تین ہفتوں تک روک لگادی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button