این آر آئی

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن کی تنظیم جدید – ڈاکٹر انعام اللہ بیگ صدر منتخب

ریاض ۔ کے این واصف

علیگڈھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن (اموبا)ریاض کی تنظیم جدید عمل میں آئی۔ الیکشن کمشنرز کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق نئی منتخب کیبنٹ مین ڈاکٹر انعام اللہ بیگ صدر، محمد عبد الخلاق نائب صدر، ڈاکٹر سید احد مرتضیٰ علوی جنرل سکریٹری، محمد سراج الدین، محمد اقبال عابد خازن منتخب ہوئے۔ جبکہ ارکان عاملہ مین مرزا ظہیر بیگ، محمد رضوان بیگ، احمد اسرار خاں، اور فیض ارشد خاں شامل ہیں۔ بتایا گیا کہ یہ تمام اراکین بلامقابلہ منتخب ہوئے۔ الیکشن کمشنرز کے فرائض عبدالغفار، اشرف وارید اور راشد حسن نے انجام دئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button