نیشنل

بیوی کے ساتھ عصمت ریزی کا الزام، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو پلٹ دیا، شوہرکو کردیا بری

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپنی نابالغ بیوی کے ساتھ ازدواجی عصمت ریزی کے الزامات کا سامنے کرنے والے شوہرکو بری کردیا جبکہ اسے کرناٹک ہائیکورٹ نے قصوروارقراردیا تھا۔ جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس سنجے کرول کی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے کہا کہ اگر بیوی کی عمر 15 سال سے زیادہ ہے تو ایسے معاملے میں عصمت ریزی کا الزام نہیں لگایا جا سکتا۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے شوہر کو عصمت دری کا قصوروار ٹھہرایا تھا جس کے بعد وہ سپریم کورٹ پہنچے تھے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ اس نتیجے پر پہنچی کہ اگر بیوی کی عمر 15 سال سے زیادہ ہے تو ریپ کا کیس نہیں بن سکتا۔ ایسی صورتوں میں شوہر کو استثنیٰ کے زمرے میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button