این آر آئی

ووٹ دینے کے لئے نظام آباد کے دو نوجوان امریکہ سے وطن واپس

ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے سدھی ناتھ ریڈی اور ارون نے حق رائے دہی کیلئے امریکہ سے وطن واپس لوٹیں  

ووٹ کی اہمیت کے پیش نظر اپنی تعلیم اور ملازمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک مثال قائم کی 

نظام آباد:13/ مئی (اردو لیکس) جمہوری نظام میں ووٹ ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے مجوزہ پارلیمانی انتخابات میں بیرون ملک میں قیام پذیر تارکین وطن اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیلئے کئی میلوں کی مسافتوں کا فاصلہ طئے کرتے ہوئے اپنے وطن عزیز پہنچ کر حق رائے دہی سے استفادہ حاصل کیا۔ تفصیلات کے بموجب شہر نظام آبادکے ماروتی نگر سے تعلق رکھنے والے تملا بھوپال ریڈی کا بیٹا سائی سدھی ناتھ ریڈی تملا امریکہ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا ہے

 

اور بالکنڈہ حلقہ کے بابا پور گاؤں سے تعلق رکھنے والاپوگولا ارون نے سی اے کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ امریکہ میں ڈیلوئٹ میں کام کر رہے ہیں۔سائی سدھی ناتھ ریڈی تملا، پوگولا ارون نے پارلیمانی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے امریکہ سے آئے اور ووٹ کا حق استعمال کیا۔ ارون کمار نے کہا کہ جب وہ آئندہ چند مہینوں میں ہندوستان آنے والے تھے

 

تاہم انہوں نے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے تین ماہ کی تنخواہ چھوڑ کر حق رائے دہی کیلئے لوٹے ہیں۔ یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ بے شمار افراد ووٹ دینے میں کوتاہی کر رہے ہیں۔ ان دو نوجوانوں نے ووٹ کی اہمیت کو اپنی تعلیم اور ملازمت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رائے دہندگان کیلئے ایک عظیم مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button