نیشنل

راہل گاندھی کا نیا انداز

نئی دہلی: کانگریس قائد راہل گاندھی نے کافی عرصہ بعد ایک الگ انداز میں نظرآرہے ہیں۔ کافی دنوں سے وہ بڑے بال اورچہرے پر داڑھی کے ساتھ نظرآرہے تھے۔انہوں نے اپنی داڑھی چھوٹی کرائی ہے اور اپنے بال بھی سیٹ کرائے ہیں۔واضح رہے کہ راہل گاندھی ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہیں اور وہ کیمبرج یونیورسٹی میں لیکچر دینے پہنچے ہیں، راہل گاندھی اس نئے روپ میں کافی پرکشش نظر آ رہے ہیں۔ 7 ستمبر 2022 سے بھارت جوڑو یاترا کے آغاز کے بعد سے راہل گاندھی نے کئی ریاستوں کا دورہ کیا اوراپنی یاترا کے دوران وہ الگ انداز میں نظرآرہے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button