جرائم و حادثات

مال گاڑی پٹریوں سے اتر گئی۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ ضلع کھمم میں مال گاڑی پٹریوں سے اترگئی۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے یا کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

یہ واقعہ کھمم۔ وجئے واڑہ روٹ پر پاترلا پاڈو میں آج صبح پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق جیسے ہی ٹرین گیٹ 113 کے قریب پہنچی زوردار آواز کے ساتھ ٹرین کی کچھ بوگیاں ریلوے ٹریک سے مکمل طور پر اتر گئیں۔ ریلوے کے حکام کے مطابق تکنیکی خرابی خرابی کے باعث پیش آیا۔

 

حادثہ کے بعد قاضی پیٹ سے وجئے واڑہ جانے والی ٹرینوں کو روک دیا گیا تھا۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا وہاں موجود کسی شخص نے سیل فون میں اس کی منظر کشی کرلی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button