نیشنل

امیت شاہ کی گاندھی نگر سے شاندار کامیابی _ این ڈی اے کی پہلی کامیابی درج

نئی دہلی _ ،4 ،جون ( اردولیکس) این ڈی اے اتحاد کو پہلی کامیابی ملی ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، جو گجرات کے گاندھی نگر سے الیکشن لڑ رہے ہیں، جیت گئے۔ انہوں نے اپنے قریبی حریف کانگریس امیدوار سونل رمن بھائی کے خلاف 3,96,512 ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

 

امیت شاہ کو 5,06,731 ووٹ ملے جبکہ رمن بھائی کو 1,10,219 ووٹ ملے۔ بہوجن سماج وادی پارٹی کے محمد انیش دیسائی کو ڈپازٹ نہیں ملا۔ انہیں صرف 3,244 ووٹ ملے

 

این ڈی اے ایک بار پھر مرکز میں حکومت بنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اب تک این ڈی اے اتحاد 297 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ انڈیا بلاک 225 سیٹوں پر اکثریت میں ہے۔ اب تک دونوں اتحاد ایک ایک جگہ جیت چکے ہیں۔ دیگر 19 سیٹوں پر آگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button