جنرل نیوز

ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے ذمہ داران کا مشاورتی اجلاس _ ماہنامہ پیش رفت سے استفادہ کرنے اُردو داں حضرات سے اپیل

محمدشعیب الحق طالبؔ صدراِدارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے بموجب آج بتاریخ6/اکٹوبر2022؁ء ذمہ داران ادب اسلامی ہند تلنگانہ کے مشاورتی اجلاس بمقام جماعت اسلامی ہند تلنگانہ آفس لکڑکوٹ،حیدرآبادپر منعقد ہوا جس میں ریاستی صدر جناب شعیب الحق صاحب،جناب معین احمد صاحب سکریٹری برائے جنوبی ہند،جناب رفیق جگرصاحب سکریٹری جنرل تلنگانہ،جناب عبدالاحدسہیل صاحب سکریٹری نیاشہرحیدرآباد،جناب عبدالرشید صاحب نائب صدر تلنگانہ اور محمدناصرالدین صاحب نائب صدر نیا شہر حیدرآبادشریک رہے۔ جس میں درج ذیل امور پر فیصلے کئے گئے۔جماعت اسلامی ہند کی جانب سے رجوع الی القرآن مہم منعقد شدنی14/اکٹوبرتا23/اکٹوبر2022؁ء میں ادارہ ادب اسلامی تلنگانہ کی جانب سے موضوعاتی مشاعرہ اور نثری نشستیں ادارہ کی ہر یونٹ پر رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔تنظیم جدید کے لیے دورے کئے جائیں گے اور تنظیم کے استحکام کی کوششیں کی جائیں گی۔تمام یونٹس کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ کم از کم ہر تین ماہ میں ایک ادبی نشست رکھی جائے۔ریاست کے تمام امرائے مقامی سے گذارش کی جائے گی کہ ہر یونٹ کم از کم پانچ پیش رفت رسالہ جو کہ ادارہ ادب اسلامی ہند کا ترجمان ہے کی خریداری کی جائے۔پیش رفت اردو کامعیاری ماہنامہ ہے جو دہلی سے شائع ہوتا ہے کے تعلق سے اردو داں حضرات سے گذارش کی جاتی ہے کہ اس کے خریدار بنیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button