تلنگانہ

انتخابات میں شکست پر تلنگانہ کے سابق وزیر پی اجئے کمار اشکبار

کھمم عوام کا فیصلہ مجھے قبول ہے۔۔۔ عوام کے درمیان رہ کر کام کروں گا انتخابات میں ہار جیت لگی ہوی ہے۔۔۔

پی اجےکمار سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ و امیدوار حلقہ اسمبلی کھمم بی آر ایس پارٹی پی اجےکمار نے اپنے شکشت کے بعد ایک صحافتی بیان میں کہا کہ کھمم اسمبلی حلقہ کے عوام کا فیصلہ مجھے منظور ہے  کھمم اسمبلی حلقہ سے پی اجےکمار جو بی آر ایس پارٹی کے امیدوار تھے اپنی ہیٹ ٹرک سے چونک گئے پی اجےکمار کمار کانگریس امیدوار ٹی ناگیشور راؤ کے مقابلے میں 50 ہزار ووٹوں کی زائد اکثریت سے ہار گئے پی اجےکمار نے کہا کہ کھمم کے عوام کا فیصلہ مجھے منظور ہے ہار کی وجہ کا تفصیلی جائزہ لیا جاۓ گا اور عوام کے درمیان رہکر کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت ھوتی ہے

 

پی اجے کمار نے ٹی ناگیشور راؤ کی کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر پی اجے کمار جذبات سے لبریز ہوکر  اشکبار ہوگیے پی اجےکمار نے پارٹی قائدین کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انتخابات کے دوران وہ میرے لیے رات دن محنت کی میں اس احسان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتا اور ھمیشہ ان کا محسن رہونگا

متعلقہ خبریں

Back to top button