نیشنل

حج سیزن 2024 کے لئے درخواست فارم داخل کرنے کا عمل شروع

نئی دہلی _ ملک میں حج 2024  کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں حج کمیٹی آف انڈیا نے 4 دسمبر سے حج 2024 کے لیے آن لائن درخواستوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کی آخری تاریخ 20 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ عازمین حج، حج کمیٹی آف انڈیا کی آفیشیل ویب سائٹ (hajcommittee.gov.in) سے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔  خواہشمند عازمین حج کے پاسپورٹ کی معیاد 31 جنوری 2025 تک ہونی چاہیے۔

 

حج پالیسی 2023 کے تحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حج 2024 کے لیے جاری کردہ فارم پر کوئی بھی فیس نہیں رکھی گئی ہے۔

 

اس کے ساتھ ساتھ حاجیوں کو ہر قسم کی سہولیات کے لیے ملک بھر میں 25 سینٹر قائم کیے جائیں گے۔ سال 2024 میں حج کا وی آئی پی کوٹہ ختم کردیا گیا ہے۔ 70 سال سے زیادہ عمر کے عازمین حج کو ترجیح دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کا بھی خیال رکھا جائے گا کہ حج کا سفر ممکن حد تک سستا رہے

متعلقہ خبریں

Back to top button