جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں فردوس فاونڈیشن کی جانب سے مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد 

نارائن پیٹ: 18 دسمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ میں فردوس فاونڈیشن کی جانب سے نارائن پیٹ ٹاؤن کی مسجد فردوس کے احاطہ میں مفت میڈکل کیمپ کا انعقاد عمل آیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بدر محمد ظھیر حال مقیم امریکہ نے شرکت کرتے ہوئے مفت تشخیص کی اور ادویات بھی دئے۔ اس موقع پر تقریبا 200 افراد کی تشخیص کی گئ۔ ادویات کے ساتھ گھٹنوں کے جوڑوں کے درد کے لئے مفت انجیکشن بھی دیا گیا

 

۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد قاسم بھاگنگری’ ڈاکٹر یوسف تاج’ محمد طاہر خرادی’محمد طاہر صدر مسجد ‘ حافظ چاند پاشاہ لکچرر’ یوسف تاج’ محمد فیصل بابا’ فیاض احمد’ محسن سنڈکے’ محمد تقی’ محمد زکی’ کے علاوہ انتظامیہ مسجد فردوس ودیگر موجود تھے۔ اس کیمپ میں حیدر آباد’ محبوب نگر’ کے علاوہ نارائن پیٹ اطراف و اکناف کے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button