جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بی جے پی لیڈر کی خودکشی

حیدرآباد: بی جے پی کے اسٹیٹ ایگزیکٹیو ممبر گنانیندر پرساد نے حیدرآباد میں خودکشی کرلی۔ان کی نعش پیر کو میاں پور کی آلوائن کالونی میں واقع ان کی رہائش گاہ میں پھانسی سے لٹکتی پائی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ پرساد گزشتہ چند دنوں سے پریشان تھے۔ گھر والوں نے انھیں قریبی پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔ پولیس مختلف زاویوں سےاس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ خودکشی کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button