جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں قتل کے بعد نعش کو آگ لگادی گئی

نظام آباد: ضلع نظام آباد کے ملاپورجنگلاتی علاقہ میں ایک شخص کے قتل کی واردات رونما ہوئی۔ کسی نے نامعلوم شخص کا قتل کرکے نعش کو آگ لگادی۔ یہ واردات ملارم گنڈی میں پیش آئی۔ مقتول کی عمر32 سال بتائی جارہی ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے قتل کے بعد نعش کو ناقابل شناخت بنانے کی غرض سے آگ لگادی گئی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی باریک بینی سے جانچ کررہی ہے۔ اسکے علاوہ حالیہ دنوں میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تفصیلات اکھٹا کررہی ہے تاکہ مقتول کی شناخت ہوسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button