این آر آئی

دیم کنگڈم فیسٹیول العلا میں11 نومبر سے شروع ہوگا

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی عرب سیاحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر سیاحتی اور وزٹ ویزا کی اجرا کو آسان کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کے تین قدیم نخلستان العلا مومنٹس کی جانب سے شروع کیے گئے نئے سیزن کے حصے کے طور پر حیرت انگیز تجربات کے سلسلے میں منسلک ہو رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق قدیم کنگڈمز فیسٹیول11 نومبر سے شروع ہورہا ہے جس میں العلا کو خیبر اور تیما کے قدیم علاقوں سے جوڑا جائے گا جو کہ سیاحوں کے لیے نئے سے نیا منظر پیش کرے گا۔
سیاحوں کے لیے ہر سائٹ پر منفرد پروگرام ہوں گے جس میں روشنیوں کے شو اور یادگار فن تعمیر کو گرم ہوا کے غباروں اور ہیلی کاپٹر کی پروازوں کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا۔
العلا میں ہونے والی سرگرمیوں میں گھوڑا گاڑی کی سواری اور وہاں موجود پہاڑوں میں بنائے گئے مقبروں کے علاوہ یونیسکو کےعالمی ثقافتی ورثے کا تاریخی علاقہ حجرا بھی شامل ہوں گے۔
ماہرین آثار قدیمہ کی زیر قیادت اس علاقے میں کھدائی کا سیزن پہلے سے ہی جاری ہے، یہ قدیم علاقہ نوجوانوں کو ماہرآثار قدیمہ کے مختلف پروگراموں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کرے گا، آپرنٹس ماہرین کی قیادت میں مختلف قسم کے تجربات سے مستفید ہو سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button