جرائم و حادثات

تلنگانہ۔ عادل آباد میں جسم فروشی کے 3 اڈوں پر پولیس کا دھاوا 9 افراد گرفتار

عادل آباد۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پولیس نے جسم فروشی کے 3 اڈوں پر دھاوے کئے۔ ایس پی غوث عالم آئی پی ایس کی ہدایت پر عادل آباد سی سی ایس پولیس اور سٹی پولیس نے کل رات یہ کاروائی انجام دی۔

 

عادل آباد ڈی ایس پی جیون ریڈی نے میڈیا کو تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ موالا پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع نیو ہاؤسنگ بورڈ کالونی ، ٹیچرس کالونی اور عادل آباد ٹو ٹاون پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ودھیا نگر علاقوں میں جسم فروشی کے اڈے چلانے کی پولیس کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی

 

جس پر پولیس نے وہاں دھاوے کرتے ہوئے تین خواتین کو آزاد کروا لیا اور 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمین میں ومشی کرشنا، بابا صاحب، اشوک، روی تیجا، وشال، شیخ سلیم، عدنان احمد، محمد عظیم الدین شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button