نیشنل

ایک ہفتہ تاخیر سے کیرالا میں مانسون داخل

حیدرآباد _ 8 جون ( اردولیکس ڈیسک ) جنوب مغربی مانسون کی ہوائیں ریاست کیرالا سے ٹکرائی ہیں۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات نے باضابطہ طور پر آج  دوپہر 12 بجے اعلان کیا کہ مانسون ملک میں داخل ہو گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے انکشاف کیا ہے کہ تاہم ناموافق موسمی حالات کے باعث  مانسون ملک میں ایک ہفتہ تاخیر سے پہنچا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ مانسون لکشدیپ اور کیرالہ تک پھیل گیا ہے۔

 

آئی ایم ڈی نے کہا کہ موسمی حالات جنوب مغربی مانسون کے اگلے دو دنوں میں کرناٹک اور تمل ناڈو میں منتقل ہونے کے لیے سازگار ہیں ان کے ایک ہفتے کے اندر رائلسیما میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

 

 

مانسون کی ہوائیں جو کیرالا تک پہنچ چکی ہیں۔ اسے تمل ناڈو اور کرناٹک کو عبور کرنے اور اے پی اور تلنگانہ ریاستوں میں داخل ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے۔ تلگو ریاستوں میں مانسون کا اثر دیکھنے میں کچھ اور وقت لگے گا۔

 

 

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج معمول کے مطابق رہے گا۔ اگر پچھلے چار سال کا جائزہ لیا  جائے تو اس سال مانسون ہوائیں ملک میں زیادہ تاخیر سے داخل ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button