مبارکباد

صحافی محمد اظہر الدین کی سعادت حج کے لئے روانگی _تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کی جانب سے تہنیت

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کے جوائنٹ سکریٹری محمد اظہر الدین کی حج ادائیگی کے لیے روانگی کے موقع پر تلنگانہ ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن ضلع کریم نگر کے عہدیداران کی جانب سے نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر میں ایک تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا

 

اس موقع پر فیڈریشن کے تمام ذمہ داران نے فیڈریشن کے حرکیاتی جوائنٹ سیکرٹری محمد اظہر الدین فیصل کو اس سال حج کمیٹی تلنگانہ کی جانب سے ان کے انتخاب اور حج کی روانگی پر دلی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔اور ان سے درخواست کی وہ ہندوستان اور تلنگانہ ریاست بالخصوص ضلع کریم نگر میں امن و امان کے لئے اور تمام اردو صحافیوں کی صحت اور سلامتی و ترقی کے لیے دعا ء کریں۔

 

اس تہنیتی تقریب میں صدر فیڈریشن اسد عبداللہ جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود نائب صدر محمد صادق علی ، ۔محمد سعادت علی صدیقی ، آرگنائزنگ سکریٹری محمد افضل پاشاہ ، خازن شیخ عمران، ارکان عاملہ مجاہد خان ، ظہیر احمد خان، سید امام الدین نے ۔محمد اظہرالدین کی شال پوشی و گل پوشی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button