جرائم و حادثات

اے ٹی ایم سے رقم نکالتے وقت رہیں چوکس۔اجنبی مددگاروں سے رہیں ہوشیار

حیدرآباد: اے ٹی ایم سنٹرس سے رقم نکالنے میں مدد کے بہانے سادہ لوح افراد کے اے ٹی ایم کارڈس بدل کرانھیں دھوکہ دیتے ہوئے رقم نکال لینے والی ٹولی کے دو ارکان کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ ملزمین کی شناخت 28 سالہ عطا اللہ خان اور سریندرکمارکے طورپرکی گئی ہے۔ ان کا ایک ساتھی پانڈے فرار ہے۔

ان تمام کا تعلق ریاست بہار کے گیا سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے دو لاکھ پچاس ہزارروپئے نقد رقم، سوائپنگ مشین اورگلو کی بوتلوں کے علاوہ سیل فونس ضبط کرلئے۔ ملزمین نے مختلف بینکوں کے بہت سے اے ٹی ایم کارڈز اکٹھے کئے ،اس کے بعد وہ گھومتے ہوئے ایسے اے ٹیم کا انتخاب کرتے جہاں لوگ کم ہوا کرتے تھے، ان کا ایک ساتھی اے ٹی ایم مشین پرکوئی گلو جیسی شئے لگادیتا جس کی وجہہ سے مشین کچھ دیرکیلئے کام نہیں کرتا، اس دوران اس اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے آنے والے شخص کو مشکل ہوتی جس پردوسرا ملزم مدد کے بہانے وہاں پہنچ جاتا،

رقم نکالنے کیلئے آنے والے شخص کا اے ٹی ایم کارڈ لے کران کا پن نمبرحاصل کرکے رقم نکالنے میں مدد کرتا، بعد ازاں وہ ان کا اے ٹی ایم اپنے پاس رکھ لیتے اورانھیں دوسرا اے ٹی ایم حوالہ کردیتے، اس شخص کے وہاں سے جانے کے بعد ملزمین ان کے اے ٹی ایم کارڈ سے رقم نکال لیا کرتے۔ گرفتاری کی کاروائی ویسٹ زون پولیس نے انجام دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button