جنرل نیوز

28/ مئی کو TUWJF کی کل ہند کانفرنس میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کرائیں: ایم اے ماجد 

نظام آباد:11/ مئی (اردہ لیکس)ایم اے ماجد جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ اُردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن نے بتایا کہ 28/ مئی بروز اتوار بمقام خواجہ منشن فنکشن ہال، مانصاحب ٹینک حیدرآباد پر ٹی یو ڈبلیو جے ایف کی کل ہند کانفرنس کا انعقا د عمل میں آرہا ہے جس میں ہندوستان بھر کے نامور صحافی اور شخصیتیں شرکت کررہی ہے۔ کل ہند کانفرنس میں اُردو صحافیوں کے جملہ مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے یکسوئی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ ایم اے نے تمام اضلاع بالخصوص ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے تمام اُر دو صحافیوں سے بلالحاظ وابستگی کے شرکت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل پر ٹی یو ڈبلیو جے ایف کل ہند کانفرنس کا آن لائن فارم Delegate Registration Form https://forms.gle/jumeEcu514V5uGGw9جاری کیا گیا ہے 25/ مئی شام 5 بجے تک فارم کی خانہ پری کرتے ہوئے داخل کریں تاکہ کل ہند کانفرنس میں آپ کا داخلہ یقینی ہوجائے۔ ایم اے ماجد نے دیگر ریاستوں سے تعلق رکھنے والے اُردو صحافیوں سے بھی ٹی یو ڈبلیو جے ایف کل ہند کانفرنس میں شرکت کی خواہش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button