جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔بیوی کا‌ گلا کاٹنے کے بعد شوہر نے پھانسی لے لی

حیدرآباد: بیوی کا قتل کرنے کے بعد شوہرنے بھی خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ آج شہرکے جواہرنگرعلاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق 33 سالہ کویتا اور35 سالہ راجو راجیو گاندھی نگرمیں رہتے تھے۔ راجو پیشہ سے آٹوڈرائیوربتایا گیا ہے۔ شوہربیوی کے درمیان ان دنوں مسلسل جھگڑے ہورہے تھے کہ آج راجو نے اپنے نسبتی برادر سے فون کرکے آنے کو کہا، وہ جب وہاں پہنچا تو اس نے دیکھا کہ اس کی بہن کی نعش پلنگ پرخون میں لت پت پڑی ہوئی ہے جبکہ اس کا بہنوئی پھانسی سے لٹکا ہوا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ راجو نے تیز دھارہتھیارسے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کرقتل کردیا اوراس کے بعد خود بھی پھانسی لے لی۔ سمجھا جاتا ہے کہ شوہر اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتا ہوا اور انتہائی اقدام کی وجہہ یہی سمجھے جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button