جرائم و حادثات

حیدرآباد پولیس کی بروقت چوکسی۔خاتون کو سونے کے زیورات واپس مل گئے

حیدر آباد: حیدرآباد میں ایک خاتون آٹو میں سونے کے زیورات بھول گئی تھیں، پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے انہیں وہ زیور واپس دلوا دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق عنبر پیٹ کے ماروتی نگر کی رہنے والی ایک خاتون اپنی والدہ کے ہمراہ آٹو میں املی بن بس ڈپو پہنچیں وہ دونوں عنبرپیٹ سے آٹو میں سوار ہوئے تھے۔

 

بس ڈپو کے پاس آٹو سے اترنے کے بعد وہ 16 تولہ وزنی طلائی زیورات پر مشتمل بیاگ آٹو میں ہی بھول کر اتر گئے۔ بس ڈپو میں اندر جا کر دیکھنے پر انہیں پتہ چلا کہ بیاگ غائب ہے۔

 

فوری میر چوک پولیس سے شکایت کی گئی اور پولیس کو خاتون نے بتایا کہ وہ بیاگ آٹو میں ہی بھول کر اتر گئی ہیں۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے آٹو کا پتہ چلاتے ہوئے زیورات کا بیاگ خاتون کے حوالے کر دیا۔

 

پولیس کی بروقت چوکسی کے نتیجے میں اس خاتون کو اپنا کھویا ہوا زیور واپس مل گیا جس پر انہوں نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button