تلنگانہ

انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کو امتحان لکھنے کے دوران سینہ میں شدید درد _ ہاسپٹل منتقل _ تلنگانہ کے محبوب نگر میں واقعہ

محبوب نگر : 23 مارچ (اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر مستقر کے گورنمنٹ جونیر کالج بوائز میں آج انٹرمیڈیٹ امتحان کے دوران سال اول کی طالبہ بندو کو اچانک سینہ میں شدید درد شروع ہوا۔ جس پر عہدیداران نے فوری حرکت میں آتے ہوئے فوراْ 108 ایمبولینس کے ذریعہ مقامی ہاسپٹل پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر بتایا۔ فی الحال طالبہ کی طبیعت بہتر بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button