جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی الکٹرک بائیک کو آگ لگ گئی

حیدرآباد _ 23 مارچ ( اردولیکس) حیدرآباد میں چلتی الکڑک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی ۔ یہ واقعہ  آصف نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایل آئی سی کے دفتر کے قریب جارہی الکٹرک بائیک میں اچانک  آگ لگی۔ بائیک میں آگ دیکھ کر گاڑی چلانے والے نے فوری چوکسی کامظاہرہ کیا اور بائیک سے اترکردور ٹہرگیا۔اس کی آنکھوں کے سامنے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ اس الکٹرک بائیک میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button