جرائم و حادثات

عادل آباد میں جسم فروشی کے اڈہ پردھاوا۔ خاتون دلال فرار

عادل آباد: عادل آباد شہر میں جسم فروشی کے اڈہ کا پردہ فاش ہوا ہے۔ اولڈ ہاوزنگ بورڈ کالونی میں گزشتہ 15 دنوں سے ایک خاتون ممتا غریب لڑکیوں کو لاکران کے ذریعہ جسم فروشی کروارہی تھی۔اس سلسلہ میں ون ٹاون پولیس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔سی سی ایس پولیس نے ٹاسک فورس پولیس کی مدد سے خاتون پولیس کے ہمراہ خفیہ اطلاع کی بنا پر سی آئی چندرامولی کی ہدایت پر جسم فروشی کے اڈے پر دھاوا کرکے دو خواتین کو آزاد کروالیا۔اور تمل ناڈو کے ایک شخص کو گرفتارکر لیا گیا۔جائے وقوعہ پر دس ہزار نقد رقم اور ایک آدھار کارڈ برآمد ہوا جسے پولیس نے ضبط کرلیا۔جبکہ خاتون آرگنائزرفراری میں ہے، پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button