نیشنل

ریپ کیس، متاثرہ سے شادی کیلئے عدالت نے ملزم کو دی ضمانت

نئی دہلی: اترکھنڈ ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتہ عصمت ریزی کیس کے ملزم کی مختصر مدت کی ضمانت قبول کر لی ہے۔ ہائی کورٹ نے مختصر مدت کی ضمانت کی درخواست کی اجازت دے دی تاکہ اس کی متاثرہ سے شادی ہوسکے۔ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس رویندر میتھانی نے کہا کہ یہ عصمت ریزی کا کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عصمت ریزی کے معاملے کو آسان بنانے والے کیس میں فریقین کے درمیان شادی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتی لیکن یہ عصمت ریزی کا کوئی معمولی معاملہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک ایسا معاملہ تھا جس میں دونوں متاثرہ اورملزم کی شادی طئے پائی تھی لیکن ملزم نے متاثرہ کے ساتھ جسمانی تعلقات قائم کئے اور پھر اس سے شادی کرنے سے انکار کردیا۔ اس معاملہ میں ملزم سرجیت کمارکی اس شرط پرضمانت منظورکی ہے کیونکہ اس نے متاثرہ سے شادی کا تیقن دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button