جرائم و حادثات

حیدرآباد میں 90 لاکھ ضبط

حیدرآباد: منوگوڑ ضمنی انتخاب کا وقت جیسے جیسے قریب آرہا ہے بڑے پیمانے پر رقم کی ضبطی کا سلسلہ جاری ہے، تازہ طورپرشہر کے علاقہ جوبلی ہلز میں قریب 90 لاکھ روپئے پکڑے گئے۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس کی جانب سے گاڑیوں کی تلاشی مہم کے دوران جوبلی ہلز روڈ نمبر71 پر ایک کارسے 89.92 لاکھ روپئے پکڑے گئے۔ پولیس نے رقم منتقل کرنے والے شخص کو حراست میں لے لیا اورپوچھ تاچھ جاری ہے۔ پکڑے جانے والے شخص کی شناخت سرینواس کے طور پر کی گئی ہے اور وہ بی جے پی رکن اسمبلی کے پرسنل اسسٹنٹ کا ڈرائیور بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button