جنرل نیوز

نظام آباد میں یکم اکتوبر کو فوڈ لائسنس رجسٹریشن میلہ کا انعقاد 

نظام آباد :30/ ستمبر (اُردو لیکس) فوڈ لائسنس رجسٹریشن میلہ کا یکم / اکتوبر کو انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفیسر ٹی نائیک نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ فوڈ بزنس آرپٹریز کو فوڈ لائسنس حاصل کرنا ضروری ہے۔ بغیرلائسنس کے تجارت کرنے والوں کو 5لاکھ روپئے جرمانے کے ساتھ 6 ماہ کی جیل کی سزاء کا امکان ہوسکتا ہے۔ لائسنس حاصل کرنے کیلئے آدھار کارڈ، پروفیشنل بزنس لائسنس، جی ایس ٹی لائسنس اور اڈریس سرٹیفکیٹ، پاسپورٹ سائز فوٹو کے ساتھ یکم / اکتوبر بوقت 10 بجے دن ڈسٹرکٹ فوڈ سیفٹی آفس واقع سبھاش نگر نظام آباد نزد نرملا ہردیا کنوینٹ اسکول نظام آباد پر رابطہ قائم کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button