جنرل نیوز

نارائن پیٹ میں اتوار 12 مارچ کو جلسہ دستار بندی استقبال رمضان و فضلیت علم دین _ مولانا احمد نقشبندی کا خصوصی خطاب

نارائن پیٹ: 11 مارچ (اردو لیکس) الحاج محمد نواز موسی صدر انتظامی کمیٹی مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد نے آج پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ 12 مارچ بروز اتوار بعدنماز عشاء میدان جامع مسجد میں مدرسہ دارالعلوم دینیہ جامع مسجد ملحقہ جامعہ نظامیہ نارائن پیٹ کا سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار بندی و استقبال رمضان و فضلیت علم دین منعقد ہوگا۔ جسکی سرپرستی سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی بابارح کریں گے۔

 

اس جلسہ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطیب اہلسنت شان دکن مولانا احمد نقشبندی امیر تحریک صدائے اسلام حیدر آباد کا خطاب ہوگا۔ جبکہ میزبان مقررین مولانا شفاعت علی نظامی’ مولانا فاروق بن مخاشن نظامی کے بھی خطابات ہوں گے۔ جلسہ میں طلباء مدرسہ کا تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا۔ اس جلسہ میں مدرسہ ھذا کے خوش نصیب 6 طلباء کی تکمیل حفظ قرآن مجید ہونے پر دستار بندی کی جائی گی۔ نظامت کے فراٸض حافظ چاند پاشاہ لکچرر انجام دیں گے۔ عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی گی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button