نیشنل

لکھنو کی ایک عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران اندھا دھند فائرنگ _ گینگسٹر سنجیو جیوا ہلاک

لکھنو _ 7 جون ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش میں فلمی انداز میں ایک خطرناک گینگسٹر سنجیو جیوا  کمرہ عدالت میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے ہلاک کردیا گیا۔ یہ واقعہ  لکھنؤ کی ایک عدالت کے اندر پیش آیا جہاں ایک کیس کی سماعت چل رہی تھی

 

اس دوران ایک شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں گینگسٹر سنجیو جیوا ہلاک اور ایک نوجوان لڑکی بھی زخمی ہوگئی۔

 

بتایا گیا ہے کہ گینگسٹر سنجیو جیوا کا شمار  گینگسٹر سے سیاستدان بنے مختار انصاری کے قریبی ساتھی میں ہوتا تھا اور سنجیو  جیوا ، بی جے پی ایم ایل اے برمھا دت دویدی کے قتل کیس میں ملزم تھا ۔

 

میڈیا اطلاعات کے مطابق  شوٹر ایک وکیل کے لباس میں عدالت میں پہنچا اور سنجیو جیوا پر گولیاں چلا دی۔ سنجیو جیوا کا قتل کرنے والے حملہ آور کو لکھنؤ پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ اس کی شناخت وجے یادو کے طور پر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button