جنرل نیوز

گن ٹرسٹ شوٹنگ اکیڈمی نظام آباد کی جانب سے فری اسپورٹس سمر کیمپ کا 6 تا 20‌مئی انعقاد 

نظام آباد 2/ مئ(اردو لیکس) گن ٹرسٹ شوٹنگ اکیڈمی بودھن روڈ نظام آباد کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ماہر وتجربہ کار شوٹر کوچس کی نگرانی میں ‌10سال تآ14سال عمر کے لڑکوں ولڑکیوں کو رائفل وپستول شوٹنگ کی تربیت6مئ تا 20مئ 8 بجے 10 بجے گن ٹرسٹ شوٹنگ اکیڈمی واقع بودھن روڈ نظام آباد پر دی جائیں گی

 

شیخ مجاہد اونر نورانی جیولرس آعظم روڈ نظام آباد نے بتایا کہ انڈور دس میٹر شوٹنگ کی سہولت ،معیاری آلات کے ساتھ رینج کی حفاظت کے اعلیٰ معیارات ، لڑکوں و لڑکیوں کے لئے پستول و رائفل شوٹنگ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں اور بچوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں کو نشوونما ،قوت برداشت ، خود اعتمادی ، فیصلہ سازی وغیرہ کے فوائد حاصل ہوتے ہیں شیخ مجاہد نے بتایا کہ تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ایک سرٹیفکیٹ بھی دیا جائےگا

 

جو تعلیم ،پولیس ، فوج ، نیوی ،ایئرفورس، این ڈی اے میں و دیگر شعبوں میں ملازمتوں میں اسپورٹس کوٹہ کے تحت مراعات حاصل کرسکتے ہیں شیخ مجاہد نے بتایا کہ رجسٹریشن کی داخلہ فیس دو سو روپے مقرر کی گئی ہے انہوں نے بچوں کے والدین و سرپرستوں سے اپپل کی کہ وہ اس سمر کیمپ سے استفادہ حاصل کریں ناموں کے رجسٹریشن کے لئے سیل نمبرات پر

7675074976

9848849481

ربط پیدا کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button