جرائم و حادثات

بیوی نے شوہر کے چہرے پر گرم‌گرم چمچہ سے دیا چرکہ

حیدرآباد۔ آپسی جھگڑوں کے بعد برہم بیوی نے گرم گرم چمچہ سے اپنے شوہر کے چہرے پر چرکے دے دئیے۔

 

ذرائع کے بموجب بنجارہ ہلز روڈ نمبر، امبیڈکر نگر بستی کے گنڈاپا نامی مزدور کے گزشتہ کچھ دنوں اپنی بیوی لکشمی کے ساتھ جھگڑے ہو رہے تھے۔  بیوی نے کل جھگڑے کے چلتے اپنے بھائیوں بلا لیا انہوں نے گنڈاپا کو خوب مارا پیٹا ۔ بھائوں سے پٹائی کروانے کے بعد بھی بیوی کا غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔

 

بیوی لکشمی نے اس دوران برہمی کے عالم میں گرم گرم چمچہ لا کر اپنے شوہر کے چہرے پر چرکے دے دئیے جس کے نتیجے میں وہ جھلس گیا۔ شوہر کی شکایت پر پولیس نے کیس درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button