جنرل نیوز

مولانا سید جلال الدین عمری کی وفات ملت اسلامیہ کا عظیم خسارہ

امیر مقامی جماعت اسلامی ہند خانہ پور محمد عتیق الدین فیض صفی کا اظہار تعزیت

خانہ پور: عالم اسلام کے نامور ممتاز باوقار عالم دین کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے امیر مقامی خانہ پور نے کہا مولانا عمری کی رحلت نے تحریک اسلامی اور ملت میں ایک بڑا خلا پیدا کردیا ہے
مولانا نے گرانقدر دینی وملی خدمات انجام دی اسلام کی دعوت و تبلیغ اشاعت و تفہیم کے لئے اپنی زندگی کو وقف کر دیا ، مرحوم تین میقات جماعت اسلامی ہند کے امیر شرعیہ کونسل کے صدر جامعتہ الفلاح بلیریا گنج کے شیخ الجامعہ سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کے بانی و مدیر رہے ایک عرصہ سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نائب صدر بھی رہے مختلف دینی علمی ملی خدمات کو بحسن خوبی انجام دیا ملت اسلامیہ کے سلگتے موضوعات کو اپنے قلم کا موضوع بنایا پچاس سے زائد آپ کی تصانیف ہیں
امیر مقامی نے کہا مولانا سید جلال الدین عمری دینی درس گاہ جامعتہ الصفہ ورنگل کے ایک عرصہ تک سرپرست اعلی رہے الحمدللہ دوران طالب علمی آپ کی ورنگل تشریف آوری کے موقع پر آپ کو قریب سے جاننے اور علمی استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔مولانا اعتدال پسند دوراندیش انسانیت کا درد رکھنے والے فقہی مایہ ناز مصنف مفکر مدبر وسیع القلب اعلی ظرف وفا واخلاص کا پیکر تھے وہ مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر اسلام کی ترجمانی کرتے تھے
اللہ مولانا سید جلال الدین عمری کی خدمات کو شرف قبولیت سے نوازے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے تحریک اسلامی کو بہترین نعم البدل عطا فرمائے آمین۔

متعلقہ خبریں

Back to top button