جرائم و حادثات

دوست کو ایرپورٹ چھوڑ کر واپس ہونے کے دوران حادثہ _ جگتیال کا نوجوان ہلاک دیگر دو زخمی

جگتیال _ دوست کو ایرپورٹ پر چھوڑ کر واپس ہونے کے دوران پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی جبکہ مزید دو نوجوان شدید زخمی ہیں یہ حادثہ منگل کی صبح حیدرآباد سے جگتیال جانے کے دوران سدی پیٹ ضلع کے بیجنکی کے پاس پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ کے شہر جگتیال کے محلہ اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والے محمد کلیم دبئی کے لئے روانہ ہو رہے تھے انھیں حیدرآباد ایرپورٹ چھوڑنے کے لئے ان کے تین دوست اسلم ، یعقوب اور سہیل کار میں سوار تھے کلیم کو ایرپورٹ چھوڑ کر جگتیال واپس ہونے کے دوران ان کی کار بیجنکی کے پاس ایک کلورٹ میں گر پڑی۔ جس کے نتیجے میں اسلم کی موقع پر موت ہوگئی۔

 

جبکہ دیگر ساتھی یعقوب اور سہیل زخمی ہوگئے۔ جنھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی کو بیوی کے علاوہ ایک بچہ ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button