تلنگانہ

کاماریڈی میں بی آر ایس کے کارکنوں کی کانگریس میں شمولیت _ سابق وزیر محمد علی شبیر نے نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا پہنایا

کاماریڈی _ 22 مئی ( اردولیکس)  کا ما ریڈی کے  اعظم پورہ سے  تعلق رکھنے والے بی آر ایس پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں نے آج   کانگریس لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر کی موجود گی میں کانگریس میں شمو لیت اختیار کرلی ۔محمد علی شبیر نے نوجوانوں کو کھنڈوا پہناکرپارٹی میں استقبال کیا۔

اس موقع پر محمد علی شبیر نے کہا کہ رکن اسمبلی گمپا گوردھن ریڈی نے کا ما ریڈی حلقہ کی ترقی کے لئے کوئی توجہ نہیں دی ۔ بی آر ایس پارٹی نے مسلمانوں کو بارہ فیصد ریزر ویشن دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن یہ وعدہ ابھی تک پورا نہیں ہوا ۔محمد علی شبیر نے کہا کہ کانگریس پا رٹی نے مسلمانوں کو چا رفیصد تحفظات فراہم کئے تھے ۔ جس کی وجہ سے تلنگانہ و آندھراپردیش میں 20 لاکھ طلبا کو فا ئدہ حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اعظم پورہ کی ترقی کے لئے شبیر علی فاونڈیشن کے تحت ٹریننگ سنٹر قا ئم کرتے ہوئے مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کروایاگیا تھا ۔ آج ٹریننگ سنٹر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔

۔اس موقع پرکانگریس قائدین پی راجو ۔محمد نعیم الدین ۔محمد علی الیاس فرزند محمد علی شبیر کےعلاوہ کانگریس کے دیگر قائدین  موجود تھے ۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button