جرائم و حادثات

جگتیال میں سڑک حادثہ، نظام آباد کے ایک شخص کی موت

جگتیال _ تلنگانہ کے جگتیال شہر میں آر ٹی سی بس کی ٹکر سے ایک شخص کی موت ہوگئی ۔یہ حادثہ جگتیال بس ڈپو کے پاس پیش آیا۔ مرنے والے شخص کی شناخت شیخ احمد حسین کی حیثیت سے ہوئی ہے جو نظام آباد کے رہنے والے ہیں ابتدائی اطلاعات کے مطابق شیخ احمد حسین کسی کام پر جگتیال آئے ہوئے تھے کہ بس ڈپو کے پاس ان کی موٹر سائیکل کو ایک تیز رفتار آر ٹی بس نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں شیخ احمد حسین کی موت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے جگتیال ہاسپٹل منتقل کردیا۔ مہلوک کے رشتہ داروں نے جگتیال ہاسپٹل پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے بعد میت کو نظام آباد منتقل کردئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button