نیشنل

راہل گاندھی کے گھرپہنچی دہلی پولیس،عصمت ریزی متاثرین کے بیان پرجاری کیا تھا نوٹس

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے گھر اتوار کی صبح پولیس پہنچی۔ پولیس، راہل گاندھی کے عصمت ریزی متاثرین کے بارے میں ان کے بیان کے بارے میں پوچھنے کے لیے ان کے گھر پہنچی۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سی پی (لا اینڈ آرڈر) ساگر پریت ہڈا کی جانب سےعصمت ریزیمتاثرین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پولیس کی طرف سے دیے گئے نوٹس کے سلسلے میں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ راہل نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران اپنی تقریر میں ان متاثرین کا ذکر کیا۔

قبل ازیں ہفتہ کو دہلی پولیس نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے ان متاثرین کی تفصیلات طلب کی تھیں جنہوں نے جنسی ہراسانی کی شکایت کے ساتھ ان سے رابطہ قائم کیا تھا۔ سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پولس نے راہل گاندھی کو سوالات کی ایک فہرست بھیجی ہے۔ پولیس نے کانگریس لیڈر سے کہا کہ وہ ان متاثرین کی تفصیلات بتائیں تاکہ انہیں سیکورٹی فراہم کی جا سکے۔
اسپیشل سی پی ساگرپریت نے کہا، یہ ایک سنگین معاملہ ہے، پولیس نے اس کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہمیں کامیابی نہیں ملی۔ اسی سلسلے میں آج معلومات حاصل کرنے کیلئے وہ آئے ہیں۔

یاترا دہلی سے بھی گزری تھی، اس لیے ہم معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، اگر دہلی کا کوئی معاملہ ہے تو ہم فوراً کارروائی شروع کریں گے۔ دہلی کے اسپیشل سی پی نے کہا، ’’راہل گاندھی کے 30 جنوری کو سری نگر میں دیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ یاترا کے دوران انھیں بہت سی خواتین ملیں جو رو رہی تھیں اورعصمت ریزی کی شکایت کی تھی۔ ہم ان سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ متاثرین کو انصاف مل سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button