جرائم و حادثات

نظام آباد میں سرقہ کی واردات میں ملوث تین ملزمین گرفتار ، ایک مفرور _ 3 لاکھ 37 ہزار روپئے کی اشیاء ضبط۔ اے سی پی کرن کمار کی پریس کانفرنس 

نظام آباد:9/ جولائی (اُردو لیکس) سرقہ کی واردات میں ملوث 3سارقوں کو پولیس نے گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے طلائی زیورات، تین سیل فون مجموعی مالیت 3 لاکھ 37 ہزار ضبط کئے گئے۔

 

اے سی پی کرن کمار نے آج Vٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کو اس واردات کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ 25 / جون کی نصف شب محمد عثمان اور ان کے افراد خاندان محوخواب تھے کہ نامعلوم افراد نے واشنگ ایریا میں موجود وینٹلیشن سے داخل ہوتے ہوئے سارقین نے 14 تولہ طلائی زیورات، 3 سیل فون مجموعی مالیت 3 لاکھ 37 ہزار کیلئے راہ فرار اختیار کی۔

 

اس خصوص میں محمد عثمان ولد محمد یعقوب عمر 35 سال پیشہ تجارت ساکن مغل پورہ قلعہ روڈ نے Vٹاؤن پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوتے ہوئے ایک شکایت درج کرائی تھی۔ آج صبح 7 بجے سب انسپکٹر آف پولیس بی سائی ناتھ نے ورنی چوراہا پر اپنے عملے کے ساتھ گاڑیوں کی تنقیح کے دوران مشتبہ حالت میں ایک آٹو کو روک کر تنقیح کی جس میں ملزم A1 صادق نے راہ فرار اختیار کی جبکہ آٹو میں موجود دیگر تین ملزمین کو پوچھ تاچھ کئے جانے پر انہوں نے صادق کے ساتھ مل کر سرقہ کی واردات انجام دینے کا اقبال جرم کرلیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ ملزم صادق اور جے سی ایل مدھو کر نے مکان میں داخل ہوکر سرقہ کیا دیگر دو ملزمین اوم شٹی روی ولد اشوک، ملزم نمبر 3 سائی ناتھ وٹھل راؤ آٹو میں موجود تھے۔ سرقہ کرنے کے بعد انہوں نے اسی آٹو کے ذریعہ راہ فرار اختیار کی۔ اس کیس کی یکسوئی کو حل کرنے کیلئے نارتھ رورل سرکل انسپکٹر ایس ستیش کمار، تین ملزمین کو 13 دن تک تفتیش کی بعدازاں ان کے قبضہ سے 17.850 گرام اور آٹو نمبر TS16UC4870 کے علاوہ دو سیل فون برآمد کرلئے۔ اہم ملزم اے صادق کو جو راہ فرارا ختیار کیا ہوا ہے بہت جلد اسے گرفتار کیا جائیگا۔

 

انہوں نے سرکل انسپکٹر ستیش کمار، سب انسپکٹر پولیس بی سائی ناتھ، ہیڈ کانسٹیبل نیلش، وینو، نریش، سبھاش، ایم راجو، شنکر راؤ، ہوم گارڈ س صلاح الدین، لطیف، سلیم، ستیش کی ستائش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button