تلنگانہ

حیدرآباد سٹی بس میں راہول گاندھی اور ریونت ریڈی کا سفر

حیدرآباد _ 10 مئی ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں آر ٹی سی کی سٹی بس میں سفر کرتے ہوئے خاتون مسافروں سے کانگریس حکومت کی جانب سے شروع کردہ مفت بس سروس کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔

بتایا گیا ہے کہ راہول گاندھی نے جمعرات کی شام حیدرآباد کے سرور نگر اسٹیڈیم میں کانگریس کے جلسہ عام سے خطاب کیا  بعد ازاں واپس ہونے کے دوران انہوں نے ایل بی نگر میں اپنی کار کو روک کر سٹی بس میں سفر کیا۔ راہول گاندھی کے ساتھ چیف منسٹر ریونت ریڈی بھی بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے خاتون مسافروں سے کانگریس حکومت کی کارکردگی کے بارے میں اور بس میں مفت سفر کی سہولت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ مرکز میں کانگریس اقتدار میں آنے کے بعد خواتین کو ہر ایک سال ایک لاکھ روپے کی مالی امداد کی جائے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button