جرائم و حادثات

نابالغ لڑکی کا اغوا، نشہ آورانجکشن دے کرجنسی زیادتی، حیدرآباد کے پرانا شہرمیں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہرمیں نابالغ لڑکی کا اغوا کرکے اس کے ساتھ اجتماعی طورپرجنسی زیادتی کرنے کا شرمناک واقعہ آج منظرعام پرآیا۔ ذرائع کے مطابق اس مہینہ کی 12 تاریخ کو دبیرپورہ پولیس اسٹیشن کے حدود سے نابالغ لڑکی دو نوجوانوں نے کارمیں اغوا کرلیا، وہ اسے نامپلی میں واقع ایک لاج میں لے گئے جہاں لڑکی کے ہاتھ پرنشہ آورانجکش دے کراسے بے ہوش کردیا گیا۔ معلوم ہوا کہ نوجوانوں نے اس کے ساتھ دو دن تک جنسی زیادتی کی گئی۔ بعد ازاں لڑکی کو لاکرچادرگھاٹ علاقہ میں نوجوانوں نے چھوڑ دیا اورفرارہوگئے۔ لڑکی نے گھرپہنچ کراپنے گھروالوں کو یہ بات بتائی جس پروہ دبیرپورہ پولیس سے رجوع ہوئے۔ لڑکی کو بھروسہ سنٹربھجوادیا گیا ہے اورپولیس اس معاملہ کی باریک بینی سے چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button