جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر کے بھوانی نگر میں منگل کی رات ایک شخص کے قتل کی واردات پیش آئی۔ رین بازار کا رہنے والے بختیار قریشی عرف اسد شوٹر عیدی بازار میں انمول ہوٹل کے پیچھے کچھ لوگوں سے ملنے آیا تھا کہ چند افراد نے اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ شدید خون بہنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تمام زاویوں سے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بھوانی نگر پولس اسٹیشن میں اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button