این آر آئی

جدہ میں مسعود احمد صدیقی سابق سوپر اسٹار کرکٹر نظام آباد کے فرزند اوصاف احمد صدیقی کی شادی

مسعود احمد صدیقی سابق سوپر اسٹار کرکٹر مستعدہ پورہ نظام آباد( عرف منا بھائی) این آر آئی کے فرزند اوصاف احمد صدیقی کی جدہ سعودی عرب میں شادی خانہ ابادی و استقبالیہ کی تقریب سعودی باشندوں کی شرکت و مبارکباد 

 

جدہ( سعودی عرب) 6 مئی ( محمد یوسف الدین خان) جناب مسعود احمد صدیقی سابقہ سوپر اسٹار کرکٹر مستعدہ پورہ نظام آباد این آر آئی حال مقیم جدہ سعودی عرب (عرف منا بھائی) کے فررند اوصاف احمد صدیقی کی شادی جناب نعمت اللہ خان حیدرآباد کی دختر کے ہمراہ جدہ میں بحسن خوبی انجام پائی تقریب ولیمہ کا استقبالیہ 5/مئ کو الرحیب ہال جدہ میں ترتیب دیا گیا

 

اس موقع پر عاقدین کے عزیز و اقارب و دوست احباب، نعمان احمد این آر آئی سید مقصود، خواجہ نذیر علی، سرفراز احمد، زبیر ورنگل ، انصار این ار آئی، خلیل الرحمٰن ،ایان احمد خان ، عفان احمد خان ، شعیب احمد صدیقی ، جنید احمد ایاز احمد صدیقی ،ایاز احمد بشمول سعودی باشندوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور کامیاب ازدواجی زندگی کے لئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا کی مہمانوں کا استقبال عبد الرحمن صدیقی (منا بھائی کے چھوٹے بھائی) جناب الحاج سرفراز خان مرحوم کے فرزندانِ شہباز خان فراز خان ،شیراز خان نے کیا مسعود احمد صدیقی استقبالیہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button