جرائم و حادثات

ملعون راجہ سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی۔ سعودی سے واپس حیدرآبادی شخص گرفتار

حیدرآباد۔ بی جے پی کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

پولیس کے مطابق راجہ سنگھ نے شکایت درج کروائی تھی کہ اسے مختلف فون نمبرات سے فون کر کے جان سے مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر لیا تھا آج 40 سالہ محمد وسیم ساکن پھول باغ چندرائن گٹہ کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ سعودی عرب جدہ سے حیدرآباد پہنچا تھا

 

 

اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے حالیہ دنوں میں راجہ سنگھ کو فون کالس کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button