مہاراشٹرا میں خوفناک سڑک حادثہ 10 ہلاک 30 زخمی
ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے گونڈیا ضلع میں ایک خوفناک حادثے میں دس افراد کی موت ہو گئی اور درجنوں زخمی ہو گئے، جب بھنڈارا سے گونڈیا جانے والی ایک بس تیز رفتاری کے باعث اپنا کنٹرول کھو کر الٹ گئی۔ یہ حادثہ گونڈیا ارجونی روڈ پر بندروانا ٹولہ گاؤں کے قریب پیش آیا۔
مقام حادثہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حادثے کے بعد زخمیوں کی مدد کے لیے پولیس، ایمبولینس اور کرینیں موقع پر پہنچ گئے جبکہ ارد گرد سینکڑوں افراد جمع ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، "یہ بس بھنڈارا ڈپو سے گونڈیا جا رہی تھی اور جب یہ گونڈیا-ارجونی روڈ پر بندروانا ٹولہ کے قریب پہنچی تو ڈرائیور نے گاڑی پر سے کنٹرول کھو دیا اور بس الٹ گئی۔” حادثے میں آٹھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے
جبکہ دیگر دو کی ہاسپٹل منتقلی کے دوران موت ہوگئی ان کے علاوہ 30 سے زائد زخمی مسافر ہو گئے جنہیں علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔