جرائم و حادثات

کرناٹک میں دلخراش سڑک حادثہ 13 ہلاک

بنگالورو۔ ریاست کرناٹک میں آج صبح ہوئے دلخراش سڑک حادثے میں 13 افراد ہلاک اور دیگر 15 زخمی ہو گئے، یہ حادثہ اتر کنڑ ضلع کے یلاپور تعلقہ میں پیش آیا۔

 

اُتر کنڑ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایم نارائن نے بتایا کہ سبزیوں سے لدے ہوئے ٹرک کو ایک بڑی گاڑی نے پیچھے سے ٹکر دے دی جس کے بعد ٹرک سڑک سے اتر کر ایک کھائی میں جا گرا۔متاثرین ٹرک پر سبزیوں کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔

 

اس‌ حادثہ میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ فیاض امام صاحب جماکھمادی ،25 سالہ  وسیم ملا مودگیری ،20 سالہ  اعجاز مشتاق ملا ،30سالہ صادق باشا پارس ؛ 40 سالہ  غلام حسین ، 45 سالہ امتیاز احمد جعفر  ، 25 سالہ الفاظ جعفر مندکی ؛  20 سالہ جیلانی اور 25 سالہ اسلم  دیگر شامل ہیں۔

 

مزید تفصیلات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button