ایجوکیشن

ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور (اردو میڈیم) کا شاندار مظاہرہ، دسویں کے نتائج 100 فیصد 

ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور (اردو میڈیم) کا شاندار مظاہرہ، دسویں کے نتائج 100 فیصد

زوبیہ بیگم 524 نشانات کے ساتھ منڈل بھر میں اول، امیمہ بیگم کی دوسری پوزیشن

 

اوٹکور: 30 اپریل (اردو لیکس) ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور (اردو میڈیم) کے طلبہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اسکول اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔ حالیہ نتائج کے مطابق اسکول کے تمام طلبہ و طالبات کامیاب رہے، جس کے باعث اسکول کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔انفرادی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تواسکول کی طالبات نے اپنی محنت کے بل بوتے پر منڈل سطح پر برتری حاصل کی

 

۔ تفصیلات درج ذیل زوبیہ بیگم (دختر ثناء اللہ) جملہ 600 نشانات میں سے مجموعی طور پر 524 نشانات حاصل کیے اور اوٹکور منڈل میں اردو میڈیم کے تمام طلبہ میں پہلا رینک (اول مقام) حاصل کر کے ایک نئی مثال قائم کی۔امیمہ بیگم (دختر قتال احمد) انہوں نے 512 نشانات کے ساتھ اسکول اور منڈل میں دوسرا رینک حاصل کر کے اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوایا۔طلبہ کی اس غیر معمولی کارکردگی پرمدرسہ کمیٹی، والدین، صدر مدرس اور تمام اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

صدر مدرس نے اس کامیابی کو اساتذہ کی انتھک محنت اور طلبہ کی لگن کا نتیجہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ اعلیٰ تعلیم میں بھی اسی طرح کی کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button