جرائم و حادثات

سڑک حادثہ میں 7 ماہ کی حاملہ ہلاک _ نوزائیدہ ماں کے پیٹ سے سڑک پر گرپڑا _ تلنگانہ کے میدک ضلع میں دلخراش حادثہ دیکھ کر راہگیر اشکبار

میدک _ یکم اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے میدک ضلع میں پیش آئے ایک انتہائی دلخراش سڑک حادثہ میں ایک حاملہ خاتون کے پیٹ سے سات ماہ کا نوزائیدہ نکل کر سڑک پر گر پڑا۔

 

اس حادثہ میں تیز رفتار لاری نے سات ماہ کی حاملہ خاتون کو بری طرح کچل دیا۔ضلع میدک میں منوہر آباد قومی شاہراہ پر یوٹرن لیتے ہوئے لاری نے بائک کو ٹکر مار دی۔اس حادثہ میں میرودودی منڈل کی ایک 7 ماہ کی حاملہ خاتون اور نوزائیدہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی.حادثہ کے بعد سڑک سے گزرنے والے افراد خاتون اور نوزائیدہ کی نعشوں کو دیکھ کر اشکبار ہوگئے۔

 

اس حادثہ میں خاتون کا شوہر شدید زخمی ہو گیا جس کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button