جرائم و حادثات

برقی شاک لگنے سے ایک شخص کی 22 سکنڈ میں موت _ بانس کی چھڑی برقی تار کو لگنے سے پیش آیا حادثہ

لکھنو _ 4 جولائی ( اردولیکس ڈیسک)۔اترپردیش کے مہوبہ شہر کے یشودا نگر علاقہ میں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے لیے آئے ایک شخص کی برقی شاک لگنے سے موت  ہوگئی۔ اس حادثہ کا لائیو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں جھنڈا لہرانے کے لئے بانس کی لاٹھی اٹھا کر گھر کی گیٹ میں داخل ہونے والس شخص برقی شاک لگنے سے 22 سیکنڈ میں فوت ہوگیا۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہوبہ ضلع کے چندو گاؤں کے رہنے والے دیویندر راجپوت اپنے بھتیجے سبیندر سنگھ کی جانب سے منعقد ہونے والے ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کے لیے یشودا نگر آئے تھے۔ مندر جانے کی تیاری کے دوران دیویندر جھنڈا لہرانے کے لیے بانس کی چھڑی لے آیا۔

 

چھڑی گیلی ہونے کی وجہ سے گھر میں داخل ہوتے ہی گیٹ کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن برقی لائن کی تار چھڑی کو چھو گئی۔ جس کی وجہ سے  چھڑی میں برقی رو دوڑ گئی اور دیویندر راجپوت وہیں ڈھیر ہوگیا

متعلقہ خبریں

Back to top button