جرائم و حادثات

حیدرآباد میں پتنگ اڑانے کے دوران برقی شاک لگنے سے 11 سالہ لڑکے کی موت

حیدرآباد _ 13 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد میں پتنگ اڑانے کے دوران برقی کے تار کے زد میں آنے سے ایک 11سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ حیدرآباد کے عطاپور میں پیش آیا۔اس لڑکے جس کی شناخت تنیشک کے طورپر کی گئی ہے،اپنے دوستوں کے ساتھ پتنگ اڑانے کے لیے عمارت پر چڑھ گیاتاہم وہ برقی کے تاروں کی زد میں آگیا اور اسے زبردست برقی شاک لگ گیا ۔اس کو علاج کے لئے فوری طورپراس کے ارکان خاندان نے اسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت ہوچکی ہے۔پولیس نے اپارٹمنٹ کے مالک کے خلاف لاپرواہی کا معاملہ درج کرلیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button