جرائم و حادثات

آندھرپردیش میں خوفناک سڑک حادثہ – کرناتک کے 8 افراد ہلاک ؛ مندر کے درشن جانے کے دوران حادثہ

آندھرا پردیش میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں بولیرو گاڑی اور لاری کے درمیان شدید ٹکر کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 12 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

 

یہ افسوسناک واقعہ کرنول ضلع کے منترالیم منڈل کے چِلکڈونا علاقے کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمنگنور کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

اطلاعات کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق کرناٹک کے چک منگلور سے ہے، جو منترالیم میں درشن کے لیے آ رہے تھے کہ راستے میں یہ دردناک حادثہ پیش آیا۔حادثے کو دیکھتے ہی مقامی افراد نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

 

پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مرنے والوں ال میں 5 خواتین اور ایک کمسن بچی بھی شامل ہیں،

متعلقہ خبریں

Back to top button