جرائم و حادثات

لیڈی کانسٹیبل کا قتل۔ چھوٹا بھائی گرفتار

حیدرآباد: ضلع رنگا ریڈی میں کل رونما خاتون پولیس کانسٹیبل ناگامنی کی قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا جو اس کا بھائی بتایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ناگامنی کے والدین کے پاس جملہ چار ایکڑ اراضی ہے۔

 

اس سے پہلے ناگامنی کے نام پر ایک ایکڑ اراضی رجسٹرڈ تھی۔ ناگامنی کا بھائی پرمیش اس اراضی کو واپس کرنے کے لئے دباڈال رہا تھا اور اس سے جھگڑا کررہاتھا کیونکہ ناگامنی نے اپنے شوہر سے علحدگی اختیار کرتے ہوئے بین طبقاتی شادی کی تھی۔ناگامنی نے اپنی اراضی اپنے بھائی کے نام کردی تاہم پرمیش نے مزید مطالبہ کیا کہ وہ ایک بانڈ پیپر پر لکھ کر دے کہ وہ مستقبل میں اراضی کے حقوق کامطالبہ نہیں کرے گی تاہم ناگامنی نے تحریر انکارکردیا۔پرمیش کی حالیہ دنوں میں شادی آخری لمحات میں منسوخ ہوگئی۔

 

پرمیش نے شادی کی منسوخی کے لئے اپنی بہن کو ذمہ دارقراردیا۔ساتھ ہی پرمیش اپنی بہن کی محبت کی شادی پر اس کے دوستوں کے تبصرہ پر بھی برہم تھا۔اسی برہمی کے عالم میں اس نے ناگامنی کا قتل کردیا۔ اطلاعات ہیں کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button